مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘17 زخمی ‘ متعدد کی حالت نازک

مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘17 زخمی ‘ متعدد کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور ‘ ماچھیوال ‘ حویلی کورنگا ‘ترنڈہ محمد پناہ ‘ مظفر گڑھ ( نمائندگان پاکستان ) مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ 17 زخمی ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں بیٹی جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق بانہ رویہ کا رہائشی ملک لدھو اپنی جواں سالہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
بیٹی مہناز بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چولستان جارہا تھا کہ میتلا روڈ پر گھوکا چوک کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مہناز بی بی موقع پر دم توڑگئی جبکہ ملک لدھو کو مقامی مرکز صحت لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اُسے فارغ کردیاگیا۔ پولیس چوکی اللہ آباد نے دوسرے موٹرسائیکل سوار کی تلاش شروع کردی ہے۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق شدید دھند کے باعث ھادثات ،موٹر سائیکل سوار ترالر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 4/W.Bکے رہائشی شوکت علی جٹ اپنے بھتیجے محمد ندیم کے ساتھ اپنے موٹر سائیکل نمبریSL1926 پر لکڑوں کی کٹائی کے لیئے جا رہے تھے کہ جب وہ اڈا پکھی موڑ رکراس کر کے تہ ٹبہ روڈ پر جا رہے تھے سامنے سے آنے والے ٹرالر ٹکرا گئیجس سے شوکت علی جٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور اس کا بھتیجا محمد ندیم کی ٹانگ ٹوٹ گئی شوکت علی کے مرنے کی اطلاع جو نہی اس گھر پہنچی تو گھر میں کہرام برپا ہو گیا مرحوم پانچ بچوں کا باپ تھا مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے عوام نے شرکت کی اور نماز جنازہ کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ حویلی کورنگا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حویلی کورنگا تھانہ کی حدود 6ڈی میں ریلوے لائن پر ٹرین کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جان بحق پولیس تھانہ حویلی کورنگا نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی اور اس نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ،نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقے بیٹ ظاہر پیربستی رمضان بلوچ کے رہائشی نوجوان عبدالقادر گزشتہ روز گنے کی ٹرالی سڑک سے کراس کروانے کے لئے بجلی کے کھمبے کو سپورٹ دینے والی تارکوہٹانے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ تار بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی ۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔نماز جنازہ کے بعدمتوفی کی تدفین کر دی گئی ۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک کے دو حادثات میں 15 مسافر زخمی ہو گئے .قومی شاہراہ پر منگل کی صبح دھند کے باعث منڈا چوک پر بس اور ٹرک میں تصادم ,حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی. حادثے کے بعد ٹرک کا فیول ٹینک لیک ہوگیا.ریسکیو مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی.جبکہ دوسرا حادثہ جھنگ روڈ پر ہوا.رنگ پور سے ملتانی جانے والی ہا?ی ایس ویگن اڈا خدا?ی بنگلہ کے قریب دھند کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرا گ?ی .جس میں10سے زا?د مسافر زخمی ہو گئے.