پی اینڈ جی کی ہیئر کیئر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے سرمایہ کاری
کراچی(پ ر) پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) عالمی طور پر معروف ایریل،پیمپرز، پینٹین، ہیڈ اینڈ شولڈرز، سیف گارڈ اور آلویز بنانے والی کمپنی ہے جس نے ، کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں بالوں کی حفاظت کا انتہائی جدید ترین پلانٹ قائم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ہے ، جہاں معروف عالمی برانڈز پینٹین اور ہیڈ اینڈ شولڈرز تیار کئے جارہے ہیں۔پی اینڈ جی نے ملک میں اپنی پیداوار کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ سنگ میل سرمایہ کاری پورٹ قاسم اور حب میں مینو فیکچرنگ کے موجودہ پلانٹس کی کامیابی سے پیروی کرتی ہے جن میں بالترتیب ایریل اور سیف گارڈ بنائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں 60 فیصد سے زائد کاروبار کو مقامی طور پر پیدا کرنے اور کمپنی کو اپنے صارفین کی بہتر خدمات کی اجازت دیتا ہے۔ پورٹ قاسم میں کمپنی کی 58 ایکڑ زمین پی اینڈ جی کی میگا مینوفیکچرر سائٹ ہے، جہاں مستقبل میں سرمایہ کاری اور توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے۔پاکستانی حکومت نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کو ترجیح دی ہے جس میں فارن ڈائرکٹ انوسٹمنٹ(FDI) میں اضافہ شامل ہے۔پی اینڈ جی نے بالوں کی دیکھ بھال کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں 50 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جوملک کے مستقبل پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں ڈالر کی درآمداتی تبدیلی اور براہ راست اور بالواسطہ ملازمتوں کی تخلیق کے سماجی و اقتصادی فوائد(سوشیو۔اکنامک بینیفٹ) بھی شامل ہیں۔