تیسری یوفون فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی
کراچی (پ ر) پاکستانی موبائل کمپنی یوفون نے رواں سال بھی بلوچستان میں نوجوانوں کے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 4 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ہے جو صوبے کے 8 شہروں میں منعقد ہوگا۔ صوبے کے نوجوانوں میں فٹبال انتہائی پسندیدہ کھیل ہے اور یوفون بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی صلاحیتیں سامنے لاسکیں۔ ترجمان یوفون نے بتایا، "بلوچستان کے نوجوانوں میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہے اور یوفون کی طرف سے ہم ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور قومی سطح پر ملکی نمائندگی کے لئے موزوں پلیٹ فارم کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں"۔ گزشتہ دو ایڈیشنز میں اپنی مقبولیت کی وجہ سے یوفون نے رواں سال ٹورنامنٹ میں دو مزید شہروں کو شامل کیا ہے۔