مذہبی سکالر ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں شوشل میڈیا پر خواتین بارے قابل اعتراض الفاظ پر مبنی تقاریر کرنے پر مذہبی سکالر ناصر مدنی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،فاضل جج نے مذہبی سکالر ناصر مدنی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر مذہبی سکالر ناصر مدنی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ،گزشتہ روز ڈائریکٹرایف آئی اے نے مقدمہ سے متعلق جواب جمع نہیں کروایا گیاجس پر فاضل جج نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
ناصر مدنی