سیشن کورٹ کے 17ججوں کی عدالتوں کے مقدمات تبدیل
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور خالد نواز نے کام کی بہتری کیلئے سیشن عدالت کے 17ججوں کی عدالتوں کے مقدمات کو تبدیل کردیا۔ سیشن جج نے مذکورہ ججوں کی کی عدالتوں کے کیس ایک دوسرے ججوں کی عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم دیاہے، تمام ایڈیشنل سیشن جج آج 23جنوری سے ان کیسوں کی سماعت کریں گے ۔جن ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں کے کیس دوسری عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں۔
، ان میں ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کی عدالت کے قتل کے کیس فیض الحسن ایڈیشنل سیشن جج کریں گے جبکہ فیض الحسن کی عدالت کے 22اے اور بی کے کیس ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر منیر کریں گے،اسی طرح عامرمنیر کے کیس فرخ حسین، خالد سلیم سہیل جاوید اشرف ارشد جاوید شہباز حسین، عائشہ رشید اعوان، فرقان احمد، سید ناصر بخاری، سید تجمل شہزاد، محمد مسعود حسین معین کھوکھر، رحمت علی کے خالد سعید وٹو، رحمت علی اور منصف خان کے کیس عائشہ خالد ایڈیشنل سیشن جج کریں گی۔
مقدمات تبدیل