پنجاب فوڈ اتھارٹی اورونگ کمانڈرائیر فورس کی گاڑیوں میں ٹکر، مس ارم زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر )160پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی نے ونگ کمانڈر160پاکستان ائیر فورس160کی کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس سے گاڑی میں بیٹھی ونگ کمانڈر مس ارم زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق160پنجاب فوڈ اتھارٹی160کی گاڑی ایل ای جی 6298 نے وحدت روڈ پرپاکستان ائیر فورس160کی ونگ کمانڈر مس ارم کی گاڑی ایل ای سی 7890 کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ حادثے کے دوران ونگ کمانڈر مس ارم معمولی زخمی ہوئیں۔
، مس ارم نے موقع پر پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس نے موقع پر عینی شاہدین سے واقع کی تفصیلات معلوم کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی گاڑی نے کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری، پولیس نے مزید کارروائی کیلئے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔