بینکنگ کورٹ کالانگ گرین رائس ملز کے مالک کی جائیداد کی نیلامی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے لانگ گرین رائس ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک کی پراپرٹی کی نیلامی کا حکم دے دیا ہے ،نادہندہ مظہر ملک شادمان کا رہائشی ہے ،اس نے نیشنل بینک فرسٹ مضاربہ بینک سے کاروبار کے لئے قرض لیا تھا مگر معاہدہ کے مطابق انہیں واپس نہیں کیا، ان کے ذمہ 81 لاکھ 43 ہزار قرض واجب الادا ہے ،عدالت نے بینک کی درخواست پر لانگ گرین رائس ملز پرائیویٹ کی پراپرٹی کی نیلامی کا حکم جاری کردیاہے ،عدالت نے نادہندہ کی ایڈن سنٹر میں واقع دفاتر اور دیگر پراپرٹی کی نیلامی کا23فروری کو حکم دیاہے،عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھاہے کہ نادہندہ مظہر ملک کی پراپرٹی نیلام کرکے بینک کا قرض وصول کیا جائے گا۔
بینکنگ کورٹ