تیمرگرہ ، سانحہ ساہیوال کیخلاف جماعت اسلامی اور آئی جے ٹی کا مشترکہ مظاہرہ

تیمرگرہ ، سانحہ ساہیوال کیخلاف جماعت اسلامی اور آئی جے ٹی کا مشترکہ مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیورو رپورٹ ) سانحہ ساہیوال کے خلاف تیمرگرہ میں جماعت اسلامی یوتھ اور اسلامی جمیعت طلبہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے شہید چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی لویر دیر کے جنرل سیکرٹری ارشد زمان، جماعت اسلامی میدان کے جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان ، جماعت اسلامی لویر دیر کے سیکرٹری اطلاعات شیخ شعیب آحمد ، جے ائی یوتھ کے فاروق حمید اللہ ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اسے سی ٹی ڈی کی کھلی دہشت گردی،بربریت اور ظلم کی انتہا قرا دیا اور کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہیں اس سے قبل بھی راو انورنے نقیب اللہ مسعود سمیت سینکڑوں لوگوں کوماورائے عدالت قتل کیا تھا جبکہ ایس ایس پی طاہر اوڑ، اور مولانا سمیع الحق کوشہید کیا گیا لیکن ابھی تک زمہ داروں کا تعین کیا گیا اور نہ انہیں سزا دی گئی انھوں نے کہاکہ پاکستان میں ائین اور قانون کے بجائے جنگل کا قانون ہے ،انگریزی روزنامہ کے مطابق 2014سے2018تک پاکستان میں4ہزارسے زائد افراد کو ماورائے عدالت قتل کئے گئے جبکہ ہزاروں زخمی کئے گئے انھوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر حکومت اور ان کے وزراء کا ائے روز بیا نات تبدیل ہوتے رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملزمان معلوم ہونے کے باوجود پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اصل ملزمان کو بچا لیا اورجس قتل کے وار دات معلوم نہ ہو تو انکی ذمہ دار حکمران ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ تبدیلی اور مدینہ کی ریاست کے دعویدارحکمرانوں کی حکومت میں ظلم اور بربریت جاری ہے انھوں نے کہا کہ سا نحہ ماڈل ٹاون کے زمہ دارمعلوم نہ ہونے پرعمران خان نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف، اوروزیراعلی ٰشہباز شریف کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا اس لئے ہما را مطالبہ ہے کہ سانحہ ساہوال کے ملزمان نا معلوم ہونے پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے خلاف ایف ائی درج کی جائے انھوں نے جی ائی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اب تک جتنے بھی ماورائے قتل کی وار دات ہوئے ہے ان کا عدالتی تحقیقات کرکے ملزمان کا تعین کرکے انہیں عبرت ناک سزا دیجائے ۔