اقوام متحدہ کے پاس قرار دادوں پر عملدر آمد کروانے کے وسائل نہیں : صدر جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کے پاس قرار دادوں پر عملدر آمد کروانے کے وسائل نہیں : صدر جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کے وعدوں سے متعلق نہیں فریقین کے مسئلہ حل کرنے کی خواہش کے حوالے سے ہے،امن دستوں کیلئے پاکستان کا کردار اہم اور قابل تعریف ہے،دہشتگردی غربت، قدرتی آفات کاکوئی ایک ملک تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا،عالمی برادری کو ملکر ان مسائل اور چیلنجز سے نمٹنا ہوگا،جب عالمی برادری ملکر آگے بڑھے گی تو دنیا میں ترقی اور خوشحالی آئے گی،برداشت اور تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ منگل کو جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں بہت تبدیلیاں و ہی ہیں۔ یہ تبدیلیاں معاشی میدان سے لے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو کثیر جہتی سوچ کے ساتھ چیلنجز سے نمٹناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی فریق بھی تنہا موجودہ چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ہی واحد پلیٹ فارم ہے جس پر تمام فریقین کو اعتماد کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی برادری کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ماریا فرننڈا نے کہاکہ دنیا میں قیام امن اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے نقصانات ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے دوہزار اٹھارہ کے دوران کانفلیکٹ ایریاز میں چھ بلین ڈالر تقسیم کئے انہوں نے کہاکہ دنیا عدم مساوات کا شکار ہے جس میں غریبوں اور امیروں میں گیپ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں کئی ممالک کو ایک دوسرے کے بقاء کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ قوموں کے مل بیٹھنے سے ہی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی غربت، قدرتی آفات کاکوئی ایک ملک تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو ملکر ان مسائل اور چیلنجز سے نمٹنا ہوگاانہوں نے کہاکہ جب عالمی برادری ملکر آگے بڑھے گی تو دنیا میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو برداشت اور تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کوئی جادو نہیں کر سکتا۔سوڈان ،یمن میں حال ہی میں اٹھارہ ہزار بچے بھوک سے مر گئے ہیں،سوڈان میں بھی حالات خراب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ایک سطح تک معاملات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں جنرل اسمبلی کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے پاس قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے وسائل نہیں ۔ماریہ فرنینڈا نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کے وعدوں سے متعلق نہیں ہے ،بلکہ فریقین کے مسئلہ حل کرنے کی خواہش کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کی دوڑ پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ماریا نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز کے اعتبار سے دس ممالک میں آتا ہے۔ماریہ فرنینڈا نے کہاکہ امن دستوں کے لئے پاکستان کا کردار اہم اور قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے وقت کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت پیشرفت کی ہے۔ صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے کئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے ساٹھ کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ جادو نہیں کر سکتا، وقت اور مذاکراتی ماحول مہیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کثیر جہتی سوچ ہر معاملے کا حل نہیں ہے لیکن دنیا کو آگے لے کر جانے کے لئے بہترین حل ہے۔
صدر جنرل اسمبلی