نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے

نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے جو ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع ملتے کارکن ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے انہیں ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی ۔ مرد و خواتین کارکن ہسپتال کے باہر ہی کھڑے ہو کر اپنے قائد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے رہے اور اس موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے ۔
لیگی کارکن