سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاج کے بعد صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ میں سرگرمیاں بحال

سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاج کے بعد صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ میں سرگرمیاں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) سانحہ ساہیوال کیخلاف ایک روزہ احتجاج کے بعد صوبہ بھر کی طرح لاہور کی ماتحت عدلیہ میں بھی منگل سے معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں،وکلا معمول کے مطابق عدالتون میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے سانحہ ساہیوال کیخلاف سوموار کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عدالتی بائیکاٹ کیا تھاجس کے باعث کیسوں کی سماعت نہیں ہو سکی تھی تاہم منگل کو لاہور کی ماتحت عدالتوں میں فوجداری و سول سمیت دیگر کیسز میں شہادتیں قلمبند کرنے سمیت دیگر معمول کی کارروائیاں ہوئیں۔ وکلا کی ہڑتال ختم ہونے پر جوڈیشل کمپلیکس ون اور ٹو، تمام کچہریوں اور دیگر عدالتوں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے سے وہاں کی رونقیں بھی آباد ہو گئیں اور سائلین سمیت پیشی کے لئے آنے والے ملزموں کو ریلیف ملا۔
سرگرمیاں بحال