کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی وارنٹ گرفتاری واپس لینے سمیت تینوں درخواست مسترد،عدالت کا 15 فروری کوپیش کرنے کا حکم

کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی وارنٹ گرفتاری واپس لینے سمیت تینوں درخواست ...
کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی وارنٹ گرفتاری واپس لینے سمیت تینوں درخواست مسترد،عدالت کا 15 فروری کوپیش کرنے کا حکم

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسٹمزکی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی وارنٹ گرفتاری واپس لینے سمیت تینوں درخواستیں مسترد کردیں اور ماڈل گرل کو15 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز کی خصوصی عدالت میں ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔ملزمہ نے وارنٹ گرفتاری واپس لینے ،مستقل حاضری اور بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی ،عدالت نے ملزمہ کی تینوں درخواستیں مسترد کردیں اور 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی سمگلنگ میںہے،ملزمہ کے نہ آنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی،عدالت نے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی