اسلام آبادکچہری میں ججزاوروکلا ہڑتال کامعاملہ ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنراور آئی جی کو 4 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آبادکچہری میں ججزاوروکلا ہڑتال کامعاملہ ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ،چیف ...
اسلام آبادکچہری میں ججزاوروکلا ہڑتال کامعاملہ ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنراور آئی جی کو 4 فروری کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کچہری میں ججز اور وکلاہڑتال کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آباد طلب کر لیا،عدالت نے صدرڈسٹرکٹ بار اوربارکونسل کے نائب صدرکو بھی 4 فروری کوطلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کچہری میں ججز اور وکلاہڑتال کے معاملہ کی سماعت ہوئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار عدالتوں کو تالے لگے،عدالتوں کوتالے لگنا لمحہ فکریہ ہے،عدالت نے کہا کہے کہ وکلانے ججزکے انٹری گیٹ ،پارکنگ پرقبضہ کرلیاہے جبکہ سپیشل برانچ رپورٹ نے چیمبرزکی تعمیرسیکیورٹی رسک قراردی،عدالت نے اسلام آباد کچہری میں ججز اور وکلاہڑتال کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آباد طلب کر لیا،عدالت نے صدرڈسٹرکٹ بار اوربارکونسل کے نائب صدرکو بھی 4 فروری کوطلب کر لیااور سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد