پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا ...
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ سامنے لائی جائے گی ، ابتدائی رپورٹ پبلک نہیں کر سکتے ۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ذمے داروں کاتعین کردیاگیا، مقدمے کاچالان جلدانسداددہشتگردی کی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ میں اس بیان پر قائم ہوں کہ آپریشن معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،جولوگ قصوروارہیں ان کےخلاف کارروائی کردی گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ آپریشن ایک انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا ، چنددن انتظار کریں سارے معاملات سب کے سامنے آجائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور