نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد