قطر پاکستان میں کس چیز کا پلانٹ لگائے گئے؟ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر سے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

قطر پاکستان میں کس چیز کا پلانٹ لگائے گئے؟ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر سے ...
قطر پاکستان میں کس چیز کا پلانٹ لگائے گئے؟ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر سے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ /اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا دو روزہ دورہ قطر مکمل ہونے پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر زور دیا جب کہ امیر قطر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور نجی سیکٹر کو پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر میں شراکت داری کی دعوت دی۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے اپنے قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور امیر قطر امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ دیوان امیری آمد پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے قطر کے نجی سیکٹر کو پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر میں شراکت داری کی بھی دعوت دی۔ اعلامیہ کے مطابق قطر کے تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جب کہ قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران دونوں ممالک کی قیادت نے دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر زور دیا۔ جب کہ امیر قطر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے واکر سٹیڈیم میں 15 ہزار افراد پر مشتمل پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی، سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بھی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کو فورڈ سیکیورٹی پر ضمانت دینے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے زرعی شعبے میں انفراسٹرکچر سے متعلق قطر کو اہم پیش کش کی جس کی وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کی زرعی اجناس قطر کو برآمد کرسکتا ہے۔ جب کہ امیر قطر نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں، ہم پاکستان کی معاشی حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ دوحہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا مستقبل میں پاکستان کی ایل این جی ضروریات بڑھیں گی لہٰذا قطر کے ساتھ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان اربوں ڈالر تجارت کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم نے افغانستان کے صوبے میدان وردک میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک میں قیام امن کی دعا کی اور متاثرہ افراد سے اظہار افسوس بھی کیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دعا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں جلد امن قائم ہو۔

علاوہ ازیں قطر میں سکھ کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے۔ قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو کرپٹ افراد نے دونوں ہاتھو ں سے لوٹا ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ جاری ہے، پاکستان خزانوں سے بھرا پڑا ہے ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں صرف طرز حکمرانی اچھی چاہئے۔ ملک کو مشکل وقت سے نکالیں گے، پانچ ماہ کے عرصے میں کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، ہم سیاحت کو فروغ دے کر آمدن میں اضافہ کریں گے۔ ہمارا ملک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے چل رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے میرا تعلق بہت پرانا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ملک کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد میرا پہلا جلسہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روزگار کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں لوگ 18، 18گھنٹے محنت کرتے ہیں۔ آج ہمارا ملک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے چل رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ملک کے اصل ہیرو ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان وہ ملک بننے جارہا ہے جہاں کسی کو نوکری کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ملک کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک وسائل کی وجہ سے نہیں دیانت داری کی وجہ سے امیر ہوتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، کرپشن اور ٹیکس کے پیچیدہ نظام کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رکاوٹ درپیش تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 36قسم کے ٹیکس کم کر کے 16پر لے کر آئے ہیں۔ پانچ ماہ کے عرصے میں ہماری حکومت میں کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ملائیشیا میں شعبہ سیاحت کی سالانہ آمدن 20ارب ڈالر ہے، ترکی میں سیاحت سے سالانہ آمدنی 40ارب ڈالر ہے، ہمارے ملک میں بھی آثار قدیمہ اور سیاحت کیلئے انتہائی پرکشش مقامات ہیں، پاکستان کے پاس پرکشش ساحل اور آثار قدیمہ کے باوجود آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاکستان میں سکھوں اور ہندوو¿ں کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اصل ہیرو ہیں، وہ وقت جلد آئیگا جب آپکو ملک سے باہر نوکریاں ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا جس طرح پاکستان کو لوٹا گیا کوئی اور ملک ہوتا تو اس کا دیوالیہ نکل چکا ہوتا۔ کوئی ملک وسائل سے مضبوط نہیں ہوتا، کانگو میں ہر قسم کے ہیرے جواہرات ہیں لیکن وہ ملک غریب ہے۔ پاکستان کو کرپٹ لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے، اللہ نے پاکستان کو تمام خزانوں سے نوازا ہے، پاکستان کو صرف اچھی طرز حکمرانی کی ضرورت ہے۔ پانچ مہینے ہوگئے ہیں ایک بھی کرپشن سکینڈل نہیں آیا، کرپشن اور ٹیکس کا پیچیدہ نظام سرمایہ کاری میں رکاوٹ تھا، ترکی میں سیاحت سے سالانہ آمدنی 40 ارب ڈالر ہے۔ ملک وسائل سے نہیں دیانتداری سے امیر ہوتا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ ملائیشیا میں ٹورازم کے ذریعے 20 ارب ڈالر آمدن سالانہ ہوتی ہے، ہم سیاحت سے اتنے پیسے اکٹھے کرسکتے ہیں کہ ہمیں ڈالر کی ضرورت نہ رہے، ہمارے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ باہر سے چیزیں منگوا سکیں، ہمیں حکومت ملی تو ایسا تھا جیسے 20 رنز پر 4 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے مگر آہستہ آہستہ ہماری پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔ ابھی وکٹ پر عمران خان اور میانداد کھڑے ہوگئے ہیں، وہ دن دور نہیں جب گرین پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی، جس طرح بالی ووڈ کے ولن ہیں اسی طرح پاکستانی ولن ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔

دوسری طرف قطر پاکستان میں 2 نئے گیس پاور پلانٹ لگائے گا۔ قطر نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی ختم کردی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے پاکستان میں نصب گیس پاور پلانٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے قطر پی آئی اے کی بحالی میں پاکستان کی مدد کرے گا۔