پنجاب اسمبلی،سانحہ ساہیوال کیخلاف اپوزیشن کااحتجاج،ن لیگ کا جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں سانحہ ساہیوال کیخلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا،مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کیخلاف شدید احتجاج کیا۔مسلم لیگ (ن )نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کر دیا،اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شورشرابہ بھی کیا۔