کوٹ رادھا کشن: ایم ایس تحصیل ہسپتال موبائل چور نکلا

کوٹ رادھا کشن: ایم ایس تحصیل ہسپتال موبائل چور نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن موبائل چور نکلا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرلیا، ملزم عبوری ضمانت کرواکر شامل تفتیش ہوگیا، جبکہ پولیس نے ملزم سے موبائل برآمد کرکے مدعی پر صلح کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کردیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ایک ماہ قبل مقصور گارمنٹس مانگا منڈی سے چوری ہونے والے موبائل کا مقدمہ تھانہ مانگا منڈی میں درج تھا، جو ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن سے برآمد ہوگیا، ملزم عبوری ضمانت منظور کرواکر شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانے پہنچ گیا، مدعی عمران علی کے مطابق پولیس نے ملزم ڈاکٹر عبدالرزاق سے 45ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ موبائل برآمد کیا اور اب اس کو بچانے کے لئے پولیس مجھ پر صلح کیلئے دباﺅ ڈال رہی ہے۔ مانگا منڈی انچارج انویسٹی گیشن سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ٹال مٹول کردی۔ مدعی عمران علی نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن، موبائل چور ڈاکٹر عبدالرزاق کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔