عدالت نے شخص کو خاتون کا جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنانے اور پھر اسے بلیک میل کرنے پر کتنی سز ا سنائی گئی ہے ؟ جان کر آج کے بعد کوئی ایسی حرکت کرنے کا خواب میں بھی نہیں سوچے گا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی عدالت نے جعلی فیس بک اکاﺅنٹس بنا کر خاتون کی تصاویر لگانے اور بلیک میل کے جرم میں ایک شخص کو آٹھ سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کی خاتون جج کلثوم بشیر نے ملزم احسن شیراز کو آٹھ سال قید کے ساتھ ساتھ 50 ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔سید محبوب نامی متاثرہ شہری کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میںمقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں شیراز پر الزام عائد کیا گیا تھا تاہم تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہوئے ۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد مجرم کو عدالت میں پیش کیا جہاں جج کلثوم بشیر نے انہیں آٹھ سال کی قید سزا سنائی ۔
اس سے جولائی 2017 میں پشاور میں ایک شخص کو خاتون کا جعلی اکاﺅنٹ بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تنی ۔ مجرم منیر کو ایف آئی اے کی جانب سے مارچ 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔