پانی میں برف کی 300 فٹ چوڑی ڈسک جو خود بخود مسلسل گھوم رہی ہے

پانی میں برف کی 300 فٹ چوڑی ڈسک جو خود بخود مسلسل گھوم رہی ہے
پانی میں برف کی 300 فٹ چوڑی ڈسک جو خود بخود مسلسل گھوم رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شدید سردی میں دریاﺅں اور جھیلوں میں پانی کا جم جانا معمول کی بات ہے لیکن امریکہ کے ایک دریا میں پانی کے برف بننے کا ایک ایسا مظہر دیکھنے کو ملا ہے کہ ہر شخص دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست مین (Maine)کے دریا پریزیومپ سکاٹ میں درجہ حرارت کم ہونے پر پانی کے اندر ایک 300فٹ چوڑی گول ڈسک بن گئی اور اسی طرح گھومنا شروع کر دیا جس طرح کسی کمپیوٹر کے سی ڈی روم میں ڈسک گھومتی ہے۔


برف کی یہ ڈسک ایک ہفتہ قبل بنی اور اب تک نہ صرف بالکل صحیح سلامت ہے بلکہ اس کے حجم میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اب اس کی مانیٹرنگ کے لیے ایک کیمرا لگا دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویسٹ بروک میں چوبیس گھنٹے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تین روز قبل دریا میں ایک طغیانی آئی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ڈسک ٹوٹ جائے گی لیکن یہ سلامت رہی تاہم اس کا سائز کچھ کم ہو گیا جو طغیانی رکنے اور موسم قدرے سرد ہونے کے بعد دوبارہ بڑھ گیا۔ویسٹ بروک کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن منیجر ٹینا ریڈل کا کہنا ہے کہ ”براﺅن یونیورسٹی کی طرف سے اس ڈسک کی نگرانی کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد ہم نے وہاں کیمرا نصب کیا۔ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ گزشتہ رات اس ڈسک کا سائز مزید بڑھ گیا ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -