پٹرول ڈلوانے کے لئے لائن میں کھڑی خوبرو ماڈل اچانک احتجاجاً برہنہ ہوگئی
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک خوبرو ماڈل گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطار میں کھڑی اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک اس نے کپڑے اتار کر ایسی چیز کے خلاف احتجاج شروع کر دیا کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اری روجاس نامی یہ ماڈل دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مضافاتی علاقے میں موجود تھی جہاں اسے قطار میں انتظار کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کا خیال آیا اور اس نے کپڑے اتار کر برہنہ احتجاج شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق27سالہ اری روجاس نے یہ حرکت دن دیہاڑے سینکڑوں لوگوں کے سامنے کی۔ وہ برہنہ اپنی گاڑی کے پاس کھڑی رہی اور اس کا فوٹوگرافر اس کی تصاویر بناتا رہا۔ بعد ازاں اس نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں جہاں بہت سے لوگوں نے اس کے اقدام کی تعریف کی تاہم بعض نے اسے سستی شہرت کا بہانہ قرار دے دیا۔ کچھ صارفین کو تو اس کی یہ حرکت ایسی ناگوار گزری کہ انہوں نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ان لوگوں کے متعلق اری روجاس کا کہنا ہے کہ ”یہ لوگ میرے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ انہوں نے میری بات سنی ہی نہیں اور جانتے ہی نہیں کہ میں نے یہ کام کیوں کیا۔ لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے اس احتجاج سے لوگوں میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے آگہی آئے گی۔“