وہ ایک چیز جس کے لئے امریکی خواتین اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتی ہیں، تازہ تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف

وہ ایک چیز جس کے لئے امریکی خواتین اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتی ہیں، ...
وہ ایک چیز جس کے لئے امریکی خواتین اپنے ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار ہوجاتی ہیں، تازہ تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بیوی کو کیا چیز دی جائے کہ جس کے عوض وہ اپنے شوہر کو چھوڑ دے؟ ہمارے جیسے معاشرے میں تو شاید ایسی چیز کسی کے ذہن میں نہ آئے لیکن امریکہ میں خواتین ایک ایسی چیز کے عوض اپنے شوہر کو چھوڑنے پر تیار ہو جاتی ہیں کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں انکشاف کیا ہے کہ ”امریکی خواتین کی نظروں میں وقت کی اتنی اہمیت ہے کہ وہ دن میں کچھ اضافی وقت حاصل کرنے کے لیے اپنے شریک حیات کو چھوڑنے پر تیار ہو سکتی ہیں۔“یہ سروے ’ون پول‘ کے ماہرین نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سروے میں سائنسدانوں نے 2ہزار سے زائد خواتین سے سوالات کیے جن کی عمریں 18سال یا اس سے زائد تھیں۔ان میں سے زیادہ 36فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں مزید وقت درکار ہے تاکہ وہ مطالعہ کر سکیں۔ 29فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں مزید وقت چاہیے تاکہ وہ مزید کام کر سکیں اور زیادہ پیسے کما سکیں۔30فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں روزانہ اپنے آپ کے لیے 30منٹ سے بھی کم وقت ملتا ہے۔ سروے میں دو تہائی سے زائد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں روزانہ 82منٹ تک اضافی وقت درکار ہے۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال یا ٹی وی دیکھنے کا دورانیہ کم کرکے اضافی وقت حاصل کرتی ہیں تاہم ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اضافی وقت بچانے کے لیے کوئی اور طریقہ نہ ملے تو وہ اس کے لیے اپنے شریک حیات کو بھی چھوڑ سکتی ہیں تاکہ جو وقت وہ انہیں دیتی ہیں وہ اپنے مشاغل یا کام وغیرہ کو دے سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -