سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر شہبازشریف مستعفی ہوئے تھے تو پھر عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کے رہناچاہئے:مجیب الرحمان شامی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر شہباز شریف مستعفی ہوگئے تھے تو پھر ان کو عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کے رہناچاہئے تھا ، اگر نواز شریف نے اس وقت استعفیٰ دیدیا تھا تو پھر عمران خان سے بھی استعفیٰ مانگنا چاہئے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ منی بجٹ کے حوالے سے اسد عمر کی تقریر اچھی تھی ، اسمبلی میں کچھ شورشرابا ہوا لیکن تھوڑا بہت شورشرابا تو قومی اسمبلی میں ہونا چاہئے لیکن زیادہ شور شرابا قومی اسمبلی کے وقار کو مجروح کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر شہباز شریف مستعفی ہوگئے تھے تو پھر ان کو عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کے رہنا چاہئے تھا ، اگر نواز شریف نے اس وقت استعفیٰ دیدیا تھا تو پھر عمران خان سے بھی استعفیٰ مانگنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آج کا عمران خان ہو تو وہ استعفیٰ مانگ سکتا ہے ۔