امریکہ عمران خان کو سو” تھنکر ز“ میں کیوں دیکھناچاہتاہے؟ نوید قمر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاہے کہ امریکہ عمران خان کو سو تھنکر ز میں کیوں دیکھناچاہتاہے اس کوچھوڑ دیں ، بات یہ کریں کہ ہماری آمدنی اورخرچ میں اتنا فرق کیوں ہے ؟
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ امریکہ عمران خان کو سو تھنکر ز میں کیوں دیکھناچاہتاہے اس کوچھوڑ دیں ، بات یہ کریں کہ ہماری آمدنی اورخرچ میں اتنا فرق کیوں ہے ؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے آتے ہی سعودی عرب ، یواے ای ، چائنہ اور قطر سے قرضہ لیاہے ، حکومت نے سوائے قرض لینے کے عوام کو اور کیا دیا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ مستقبل کیلئے کہا جارہاہے کہ پہلے کوئی فیکٹری لگائے گا اور اس کے بعد اسے ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی ، اس عمل میں توکئی سال لگ جائیں گے ، اگر حکومت یہ بات کربھی رہی ہے تو ایسے اقدامات کرے کہ لوگ فیکٹریاں لگانا بھی شروع کریں۔