ایف بی آر کا رویہ ٹیکس کے حصول میں رکاوٹ ہے :وزیر مملکت برائے ریونیو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ریونیو حماداظہر نے کہاہے کہ لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر کے رویے سے ہچکچاتے ہیں، سنگل ٹیکس ریٹرن لائیں گے جو ایک پیچ پر مشتمل پر ہوگی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں بینکو ں کازرعی قرضوں پر رحجان نہیں رہا ،اسٹیٹ بینک کا ادھار پچھلی ادائیگیوں کیلئے ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر کے رویے سے ہچکچاتے ہیں،ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ایک سنگل ٹیکس ریٹرن لائیں گے جو ایک پیچ پر مشتمل پر ہوگی ، اس کے لئے کسی وکیل یا چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ موبائل پر بھی دستیاب ہوگی اور چھوٹے دکانداروں کو بھرنے میں آسانی ہوگی ، سادہ ریٹرن فارم کا پائیلٹ پروجیکٹ لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹربنانے تک پر پابندی لگ گئی تھی ۔