بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بناڈالا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔