حکومت آئی ایم ایف کے پاس ضرور جائیگی :سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ حکومت کم ازکم قرض کیلئے آئی ایم ایف کے پاس ضرورجائے گی ، حکومت کی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم شروع سے ہی کہتے آئے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری آخری آپشن ہوگی ، ہم اگر اتنے بڑھے ہوئے خسارے کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو بہت سی تکلیف دہ چیزیں کرنی پڑتیں لیکن اب ہم کوکافی سپیس مل گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کم ازکم قرض کیلئے آئی ایم ایف کے پاس ضرورجائے گی ، حکومت کی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے ،معیشت کو سرجری کی ضرورت تھی جو ہم کررہے ہیں ، ہماری کوشش یہی ہے کہ معیشت کی سمت درست ہو جب معیشت درست ہوگی تو ملکی حالات ٹھیک ہوجائیں گے اور کاروبار بھی بڑھے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ادائیگیوں کے تواز ن میں بہتری آئی ہے ، پچھلی حکومتوں نے سخت اقدامات نہیں کئے تھے جن کاخمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔