6ماہ میں تجارتی توازن میں 5فیصد بہتری آئی ہے:وزیر توانائی عمر ایوب کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہم کو حکومت ڈھانچے کی صورت میں ملی ، 6ماہ میں تجارتی توازن میں 5فیصد بہتری آئی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہم کو حکومت ڈھانچے کی صورت میں ملی ، 6ماہ میں تجارتی توازن میں 5فیصد بہتری آئی ہے ، نان فائلر سے پوچھا جائیگا کہ جوگاڑی خرید ی ہے ، اس کے لئے رقم کہاں سے آئی ہے ؟
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے الیکشن جیتنے کیلئے چار سو ارب روپے ملک پر خسارہ چڑھا دیا ،سابق حکومت نے ٹیرف سٹرکچر اناﺅنس نہیں کیاتھا جس پرہم نے آتے ہی ٹیرف سٹرکچر کو ریشنلائز کیا جس سے بہتری آئیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے غریبوں پر بوجھ نہیں ڈالا بلکہ طبقہ امرا ءکیلئے بجلی مہنگی کی ، تحریک انصاف کی حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں سے بہتری آئی ہے ۔