رینجرز کی دبئی چوک لیاری میں بروقت کارروائی، ایمونیشن سے بھرا ہوا بیگ برآمد کرلیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان رینجرز (سندھ)نے دبئی چوک لیاری میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایمونیشن سے بھرا ہوا بیگ برآمدکر لیا ،بھاری تعداد میں تباہ کن بارودی مواد برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کوشہریوں کی طرف سے اطلاع ملی کہ دبئی چوک لیاری میں واقع ایک گٹر کی صفائی کے دوران ایک مشکوک بیگ دیکھاگیا جس پرسندھ رینجرز نے موقع پر پہنچ کربیگ کو اپنی تحویل میں لے کر تلاشی لی تو اس سے بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمدہوا۔اطلاعات کے مطابق یہ ایمونیشن لیاری گینگ وار(زاہد لاڈلہ گروپ) کے شرپسند عناصر نے شہر میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے چھپا رکھا تھا، برآمد کیے گئے ایمونیشن میں 5 عدد ہینڈ گرینیڈ،4 عدد ڈیٹونیٹرز،1220عدد راؤنڈز ایم 4 رائفل،130عدد راؤنڈز 8 ایم ایم رائفل شامل ہیں۔سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔