ذیشان کاتعلق دہشت گردی سے جوڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے :رانا ثناءاللہ کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماراناثناءاللہ نے کہاہے کہ ذیشان پہلا دہشت گرد ہے جس کومارنے کے بعد اب اس کاتعلق دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ذیشان پہلا دہشت گرد ہے جس کومارنے کے بعد اب اس کاتعلق دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے ، سانحہ ساہیوال میں چار افرادکو بے گنا ہلاک کیا گیاہے ، یہ ایک غفلت ہے یا مجرمانہ فعل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان سے استعفے مانگ رہے ہیں تاکہ شائد ان کو اپنی منطق یاد آجائے اور یہ مستعفی ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کسی کو دن دیہاڑے مار کر کسی کو بے گنا ہ قرار دیا جائے اور آپریشن بھی سو فیصد درست قرار دیا جائے ، یہ ایک مجرمانہ غفلت ہے ، یہ کہاں کا اصول ہے کہ پہلے مار دیں اور پھر تعلق تلاش کریں۔