انشا اللہ جلد حریم شاہ سے ملاقات ہو رہی ہے :مفتی عبدالقوی

انشا اللہ جلد حریم شاہ سے ملاقات ہو رہی ہے :مفتی عبدالقوی
انشا اللہ جلد حریم شاہ سے ملاقات ہو رہی ہے :مفتی عبدالقوی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مفتی عبدالقوی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے۔مفتی عبدالقوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 روز میں ان سے ملاقات ہورہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لیکر آپکی ہر صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔آپ ایسے مملکت کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے۔ آپ سب کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکی حریم شاہ کے ساتھ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ تو مفتی صاحب قہقہہ لگا کرہنس پڑے۔ شیخ رشید کا ذکرکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں میرے حوالے سے دوسالوں سے باتیں ہورہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں۔

مزید : قومی