کمشنر سوشل سیکیورٹی کے ڈسپنسریوں کے دورے،صفائی بہتری کرنیکی ہدایت

کمشنر سوشل سیکیورٹی کے ڈسپنسریوں کے دورے،صفائی بہتری کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے سوشل سیکورٹی ڈسپنسری ٹاؤن شپ اورسوشل سیکورٹی ڈسپنسری کرمانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے بلڈنگ کی خستہ حالی پر فوری تزئین و آرائش کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے کارکنان اور اُن کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات میسر کریں۔بعدازاں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی فیصل آباد کے ریکوری افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آن لائن ریکوری بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ادارے کے لیگل معاملات میں بہتری لانے کیلئے تمام دفاتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے ترجمان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انشورنس کمپنی کے نمائندگان سے بھی میٹنگ کی اور انہیں ہدایت دی کہ سوشل سیکورٹی کے تمام انشورنس کیسوں کو جلد از جلد حل کیا جائے اور ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی