سندھ میں آٹے کا بحران پیپلز پارٹی کی نااہلی ہے،علی امتیازوڑائچ

سندھ میں آٹے کا بحران پیپلز پارٹی کی نااہلی ہے،علی امتیازوڑائچ

  



  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہاکہ سندھ میں آٹے کا بحران پیپلزپارٹی کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو ا ہے جو کہ ان کی کھلی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ سندھ حکومت نے جان بوجھ کر بروقت گندم نہیں خریدی۔ بلاول زرداری سندھ میں اپنی نااہل حکومت کاجواب دیں۔وہ گذشتہ روزپارٹی سیکرٹریٹ میں باجوڑ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے گل ظفر خان اور رانا محمد تنویر، عقیل ڈار، آصف خان، نثار جان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت آٹے کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی جو کہ عوام کو سستی داموں آٹا فروخت کرنے کی بجائے لوٹ رہے ہیں۔ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے فوری طور پر گندم درآمد کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نام نہاد آٹا کا بحران کھڑا کرکے عوام میں بے چینی پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔

امتیاز وڑائچ

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے