کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایئر پورٹس پر تھرمل اسکینر لگائے جائیں،قیصر سجاد

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایئر پورٹس پر تھرمل اسکینر لگائے جائیں،قیصر سجاد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، چین اور خاص طور پر وہان (صوبہ۔ ہوبائی) میں کوروناوائرس کے پھیلنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اس مہلک وائرس کی بدولت مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300تک پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چائنا کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی تصدیق کے بعد اس بیماری کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خوف بڑھ گیا ہے کہ یہ وائرس لوگوں میں ایک دوسرے سے بھی پھیلتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی طلباء اور کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ بہت سے چینی باشندے بڑی تعداد میں چائنا سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اس لئے ہم پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سخت خطرے سے دوچار ہیں۔اس لئے پی ایم اے حکومت کو مشورہ دیتی ہے کہ تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ہائی رسک ممالک سے آنے والے تمام مسافروں خاص طور پر چائنا، بینکاک اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کیلئے تھرمل اسکینر نصب کیے جائیں۔

قیصر سجاد

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے