حکومت نے شعبہ صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے،رفاقت گیلانی

حکومت نے شعبہ صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے،رفاقت گیلانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سیاسی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اپنے حلقہ کے عوام سے کارنر میٹنگ میں کہا ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات لا ئے ہوئے ہے۔ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاہے۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ سابقہ ادوارمیں پسماندہ علاقوں کو بھی صحت کے لحاظ سے پسماندہ رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پر حکومت نے ہر شعبے میں ترقی کیلئے یکساں پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں نشترہسپتال2 کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے گا۔ ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے سے متعلقہ امور فی الفور طے کئے جائیں گے۔ جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں او رعملے کیلئے رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔جس پرتقریباً 6ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہسپتال کی عمارت سے متعلقہ کام بھی جلد مکمل کئے جائیں گے۔ حکومت انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزکے منصوبے کے قیام کیلئے پلان تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے۔ عوام کونئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔ صوبے میں ہسپتالوں کی حالت کو اپ ڈیٹ اور بہتر بنانا حکومت کااہم فرض ہے۔

رفاقت گیلانی

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے