گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز ملکی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں

گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز ملکی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں

  



لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز ملکی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ملک بھر کی شاہراؤں پر رواں دواں ہیوی ٹرانسپورٹس، ٹرک، کنٹینرز، ٹرالہ جو کہ ملک کے طول و عرض میں ملکی وغیر ملکی مصنوعات، خام مال سمیت ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، ہیوی ٹرانسپورٹرز تمام تر مسائل کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں مگر تشویشناک صورت حال یہ ہے کہ نہ تو ٹرانسپورٹ کو تحفظ حاصل ہے نہ ہی ڈرائیور اور عملہ محفوظ ہے، آئے روز اہم شاہراؤں پر بھی ہیوی ٹرانسپورٹ کو لوٹ مارکا نشانہ بنایا جاتا ہے ڈارئیوروں کو مارا پیٹا جاتا ہے، حکومت ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے تحفظات فی الفور دور کرتے ہوئے مسائل حل کرے۔

چودھری خلیل

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے