عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں

عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں

  



 لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری سے بہت تنگ آچکے ہیں اور بہت ہی پریشان ہیں کہ معلوم نہیں کہ کیا ہوگا،سفید پوش لوگ مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں،کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ہر چیز میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،آٹا منہ مانگی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے،روز مرہ اشیاء دن بدن مہنگی ہو رہی ہے اور ذخیرہ اندوز امیر تر ہو تے جارہے ہیں،ان کو پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہا ں ہے یہ ایک بڑا ہی اہم سوال ہے،اگر عمران خان حکومت نے مہنگائی کے جن کو قابو نہ کیا تو پاکستان عوام مجبور ہو کر انقلاب کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے گی اور پھر حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔

جاوید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے