پاکستان میں کام کرنیوالے چینی انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں،جاوید پپو

پاکستان میں کام کرنیوالے چینی انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں،جاوید پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے چین کے نئے روایتی سال کی آمدپر چین کے صدر، وزیر اعظم اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر،، مختلف منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی انجینئرزاور ورکرز کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن سے دوررہ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے چینی انجینئرز اور ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور رواداری کو فروغ ملتا ہے۔ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، کرپشن، بے روزگاری اور ناانصافی کے خلاف اخلاص کے ساتھ جدوجہد کی ہے۔ہماری حکومت کو بھی چین کے ترقی کے ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔

جاوید پپو

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے