اپریل کا پہلا ہفتہ انڈسٹری اکیڈمیہ کے طور پر منائیں گے،عمر سلیم

اپریل کا پہلا ہفتہ انڈسٹری اکیڈمیہ کے طور پر منائیں گے،عمر سلیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بانی کنوینئر انڈسٹری اکیڈمی محمد عمر سلیم کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس ممبران رحمت اللہ جاوید،فہیم الرحمن،سابق نائب صدر پروفیسر سائرہ فاروقی، سیدہ روزی رضوی،ابرار احمد و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پروگرام ہنرمند،ترقی اور صنعت سے چلنے والے منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کا پہلا ہفتہ انڈسٹری اکیڈمیہ تعلق کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر سلیم اور ابرار احمد نے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایچ ای سی کے ساتھ مل کر صنعت ڈیپارٹمنٹ،ایسوسی ایشنز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ رابطے میں ضروری اصلاحات پیدا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے