حکومت ملک تقریروں کے ذریعے چلانا چاہتی ہے،عزیز الرحمن چن

حکومت ملک تقریروں کے ذریعے چلانا چاہتی ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو تقاریر، بیانات اور گالم گلوچ سے چلانے کی کوشش کر رہی ہے حکومت کا ہر فیصلہ عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر فیصلہ عوام دشمن اور غریب دشمن ہے۔ حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔ تجاوزات کے نام پر غریبوں کے سر سے ان کی چھت چھین لی جاتی ہے۔ آج ملک بھر میں آٹے کا بحران چل رہا ہے۔ جو عوام دشمن معاشی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی مدد کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے