ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی نئی کتاب ”اعدلوا“ شائع

ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی نئی کتاب ”اعدلوا“ شائع

  



  

لاہور(ادبی رپورٹر) ممتاز محقق،،دانشور، ماہر ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جن مسائل اور مصائب میں پھنس چکا ہے اس کی واحد وجہ نظام عدل فراموش کرنا اور ڈھٹائی سے انصاف اور عدل کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔ اپنی نئی کتاب ”اعدلوا“ میں جو پاکستان میں نئے سال میں چھپنے والی پہلی کتاب ہے۔ ڈاکٹر اے آر خالد نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی انفرادی، معاشرتی، قانونی، مذہبی اور قومی زندگی میں عدل کو نافذ کر لیں تو نہ صرف پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ پاکستان سالوں میں نہیں، مہینوں میں دنیا کے ممتاز ترین ممالک میں شمار ہو گا کتاب کا انتساب امام غزالی کے نام کرتے ہوئے عدل کے حوالے سے امام کی خدمات کو سراہتے ہوئے مصنف نے لکھا ہے کہ امام غزالی ہی تھے جنہوں نے فرمایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ قرآن کریم کو واپس لے لیں اور صرف ایک لفظ ”اعدلوا“ کو رہنے دیں تو معاشرہ کامیابی سے چلایا جا سکتا ہے۔ مصنف نے عدل کو عدالتی نظام تک محفوظ سمجھنے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد پر ہر وقت اور ہر سطح پر عدل کرنا اس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مصنف نے محض مسائل اور مصائب کا ذکر کرنے کی بجائے اس کا آسان اور موثر حل تجویز کیا ہے۔ یہ کتاب ہر بڑے بک سٹال پر موجود ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور سے رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں 0300-0515101……0321-4788517۔

کتاب شائع

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے