ایران اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،رضا ناضری

ایران اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،رضا ناضری

  



لاہور(نیوزرپورٹر) لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی، پولٹیکل سائنس اور شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کے زیراہتما م 3روزہ پاکستان ایران تعلقات کے موضوع پرانٹرنیشنل سیمینار میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ سینیٹرطلحٰہ محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں رضاناظری کونسل جنرل ایران،رضائی فرد ڈائریکٹر ایران کلچرل سینٹر،ڈاکٹر صحرائی ڈاکٹر نورمحمد،شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹرفلیحہ کاظمی،شعبہ پولیٹکل سائنس کی سربراہ ڈاکٹرقمرفاطمہ اورشعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کی سربراہ میڈیم شبنم گل بھی شریک ہوئیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی کونسل جنرل رضاناضری نے کہاکہ مجھے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی آکربہت خوشی ہوئی ایران اور پاکستان کے تعلقات آپس میں بہت مثبت ہیں۔سینٹرطلحٰہ محمود نے کہاایران پاکستان کے لئے بہت اہم ہے دنیابھرمیں سب سے زیادہ اہمیت ہمسایوں کی ہوتی ہے جب پاکستان بناتوایران پہلاملک تھاجس نے پاکستان کو تسلیم کیا۔لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی شعبہ فارسی،شعبہ پولٹیکل سائنس اور شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کی سربراہان نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمارے تعلیمی نظام کیلئے بہت مثبت ہے طلبہ کو اچھے سے اچھاسیکھنے کے مواقع ملیں گے۔

رضا ناضری

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے