عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کو مسائلستان بنا دیا،اشرف بھٹی

عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کو مسائلستان بنا دیا،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے زرعی ملک میں آٹے اور چینی کے بحران کو تحریک انصاف حکومت کی نااہلی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے، ملک میں آٹے کا بحران تو جاری ہی تھا اب چینی کا بحران بھی شروع ہو گیا ہے آٹے اور چینی سمیت ہر شے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، دالیں،چاول، مصالحہ جات، سبزیاں، چائے کی پتی، دودھ،دہی، ادویات سمیت ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیوں کے رجحان میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے