واسا شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،شیخ امتیاز

واسا شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،شیخ امتیاز

  



لاہور (پ ر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت تحریک انصاف لاہور کی انتظامی تنظیموں کے صدور اور دیگر عہدیداران سے واسا ہیڈ آفس میں میٹنگ۔اس موقع پر صدر جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھر، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، میاں اکرم عثمان، مہر واجد عظیم، عرفان حسن، یوسف میؤ، رانا شہریار، علی عباس بوبی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔شیخ امتیاز محمود نے واسا کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واسا پانی بچاؤ مہم، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے بہتر نظام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ شیخ امتیاز محمود نے مزید کہا کہ تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر مزید متحرک ہو کر کام کئے جائیں گے۔

امتیاز شیخ

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے