جعلسازی کی روک تھام، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں نادرا کاؤنٹر قائم

جعلسازی کی روک تھام، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں نادرا کاؤنٹر قائم

  



لاہور( پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نادرا کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر نادرا کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے بائیو میٹرک لگا کر کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔اس کاؤنٹر کے ذریعے پلاٹوں کی خرید وفروخت کے لئے آنے والی تمام درخواستوں پر عمل درآمد کے لئے فروخت کنندہ اور خریدار کے بائیو میٹرک (نشان انگوٹھا) کی تصدیق کر کے کسی فریق کے حقیقی اور اصلی ہونے کا تعین کیا جا سکے گا۔ درخواست دہندگان کے نشان انگوٹھا کی فوری طور پر تصدیق ہو سکے گی۔ایل ڈی اے کو شہریوں کے فیملی ٹری اور خاندان کے ارکان کے ریکارڈ تک رسائی ہو گی۔ کسی کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں معلوم کیاجا سکے گا اور فوت شدگان کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔اس کے علاوہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی بھی ہو سکے گی اور فراڈ اور جعل سازی کی روک تھام اور شہریوں کی جائیدادوں کا بہتر تحفظ ممکن ہوگا۔قصور‘شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں نادرا کے دفاتر میں ایل ڈی اے کے سہولت ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ان اضلا ع کے رہائشی ایل ڈی اے سے متعلقہ اپنی درخواستیں نادرا کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

کاؤنٹرز قائم

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے