تین منی پٹرول پمپ ایک میڈیکل سٹور سیل درجنوں منافع خور پکڑے گئے

تین منی پٹرول پمپ ایک میڈیکل سٹور سیل درجنوں منافع خور پکڑے گئے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے ڈی ڈی ایچ او کینٹ اور ڈرگ انسپکٹرکے ہمراہ تاجپورہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران لائسنس کے بغیر چلنے والے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا،دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے تاجپورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منی پٹرول پمپ کو سیل اور مشین کو ضبط کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اور مشینوں کو ضبط کر لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران نے منڈیوں میں نیلامی، سٹاک، شکایات رجسٹر، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں پرائس کنٹرول کے حوالے سے 302 مقامات کو چیک کیا گیا،41 خلاف ورزیاں پائی گئیں،36 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ 14 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے14 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے