کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ڈی جی ایل ڈی اے کا سخت نوٹس

کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ڈی جی ایل ڈی اے کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس کو اپر مال سکیم کینال روڈ پر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں پانچ روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔