امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ ہیں،پروفیسر عمر سادات

امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ ہیں،پروفیسر عمر سادات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں کام کرنے والے پاکستانی سرجن پروفیسر عمر سادات نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں دل کی بیماریوں کے حوالے سے لیکچر دیا۔ پروفیسر عمر سادات پیشے کے لحاظ سے واسکولر سرجن ہیں جنھیں ان کے کام پر برطانیہ میں ہنٹرین پروفیسر کا اعزاز دیا گیا ہے۔پروفیسر عمر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر دو سکینڈ کے بعد ایک شخص کو سٹروک ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارڈیوواسکولر بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔کارڈیوواسکولر بیماریوں سے ہر سال جان ہارنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد ہے۔ان بیماریوں پر مزید ریسرچ اور واسکولر سرجری کی سروسز کو بہتر کرنا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ کارڈیوواسکولر بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں تاہم نئے علاج نہیں آرہے۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ اس شعبے میں مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس شروع کریں گے۔لیکچر میں نیورو سرجن، پروفیسر آصف بشیر، واسکولر سرجن ڈاکٹر الیاس اور سینئر فیکلٹی اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عمر سادات