پنجاب میں گندم او ر آٹے کی کوئی قلت نہیں،سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں اور تحصیلوں میں سرکاری نرخوں پرآٹے کے تھیلوں کی فراہمی کیلئے 484سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں اور تحصیلوں میں 207مقامات پر ٹرکوں کے ذریعے بھی سرکاری نرخ پر آٹے کے تھیلوں کی فروخت جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی کاوشوں سے صورتحال معمول پر ہے۔کسی کو آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔
سعدیہ سہیل