وزیر اعظم عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،اعجاز چودھری

وزیر اعظم عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ مودی فاشسٹ حکومت کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔بھارت میں مسلمانوں اور کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناحق بہنے والے خون کا مودی کا حساب دینا پڑے گا۔وزیراعظم عمران خان پر عالمی برادری بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے۔کرپٹ مافیا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے وہ گذشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں سنٹرل پنجاب تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ اور چائنا سکیم میں شالامارٹاؤن کے ورکرز کنونشن سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن میں بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ ورکرزکنونشن سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امیتازوڑائچ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم، شالامار ٹاؤن کے صدرچوہدری حاجی نوازنت، جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔ تربیتی ورکشاپ میں سینئرنائب صدر عامر گجر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم قادر بھنڈر، سردار حق نواز چیمہ، نعیم الرحمان، ناصر احمد بیگ، اسلم رضا، اکرم رضا، رضا علی مرتضےٰ، عجائب گل، محمد وقاص قادری،آصف اعجاز، عظیم اعظم، رانا علی احمد، عمر گورسی، چوہدری منور حسین، ابوعبیدہ،راؤ غضنفر، مہر بابر رفیق، چوہدری اعجازناصر، سیدوصیح احمد، میاں سجاد احمد، جبکہ شالا مارورکرز کنونشن میں جمشید اقبال چیمہ، رضا خان، ثاقب سلیم بٹ، ملک رمضان،عاصم میر، کرامت سبحانی، ذوالفقار علی،یامین ٹیپو، فیصل شاہ سمیت کثیر تعداد عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔
اعجاز چودھری